ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / یلاپورکے ارے بائیل گھاٹ قومی شاہراہ پر کار اور بائک کی ٹکر : بائک سوار کی جائے وقوع پر موت

یلاپورکے ارے بائیل گھاٹ قومی شاہراہ پر کار اور بائک کی ٹکر : بائک سوار کی جائے وقوع پر موت

Sat, 26 Aug 2017 21:00:45    S.O. News Service

یلاپور:26/اگست (ایس اؤنیوز) کار اور بائک کے درمیان آمنے سامنے کی ٹکر میں بائک سوار جائے وقوع پر ہی ہلاک ہونے کا واقعہ یلاپور تعلقہ کے ارے بائیل گھاٹ کی قومی شاہراہ 63 پر سنیچر کی صبح10بجے  پیش آیا  جس میں بائک سوار گنپتی نائک (39) کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

 مہلوک کے بھائی راجیش کی طرف سے یلاپور پولس تھانے میں درج کی گئی شکایت کے مطابق  کار ڈرائیور ملزم کی شناخت باگلکوٹ ضلع مدھول تعلقہ کے مکین رتنا کر ابن آنند شٹی کے طورپر کی گئی ہے۔  شکایت کے مطابق کار نمبر KA-48/M-2323ہبلی سے انکولہ کی طرف تیز رفتار ی سے جارہی تھی ۔ارے بائیل گھاٹ کی قومی شاہراہ 63کے موڑ پر انکولہ سے یلاپور جارہی بائک نمبر KA-31/Q-1111کو سامنے سے ٹکر دینےکی وجہ سے بائک سوار ونود جائے وقوع  پر ہی  ہلاک ہوا جبکہ ٹکر سے دونوں سواریوں کو نقصان پہنچا ۔ پولس تھانے میں کیس درج کرلینے کےبعد پی ایس آئی شری دھر ایس آر جانچ کررہے ہیں۔

WhatsApp_Image_2017-08-26_at_8_38_14_PM.jpeg


Share: